پاکستانی تارکینِ وطن محنت کشوں کی حفاظت کے لیے آئی ایل او اور وفاقی حکومت کا نیا اقدام
این ایل ایف کے صدر شمس الرحمٰن سواتی کا دورہ، تنظیم نو کی تیاریاں
ملتان ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر شمس الرحمٰن سواتی کے دورہ بہاولپور کے موقع پر ضلع میں تنظیم نو اور محنت کشوں کے درپیش مسائل پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت شمس الرحمٰن سواتی نے کی، جس میں بہاولپور اور گردونواح سے تعلق رکھنے والے مختلف صنعتی و تجارتی اداروں کے مزدور نمائندوں اور یونین عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر شمس الرحمٰن سواتی نے کہا کہ این ایل ایف ملک بھر کے محنت کشوں کو ان کا جائز حق دلانے کے لیے ہر سطح پر برسرِ پیکار ہے۔ انہوں نے ضلعی باڈی کی تنظیم نو کا جائزہ لیا اور تنظیم کو فعال بنانے کے لیے نئی حکمتِ عملی اور ہدایات جاری کیں
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی حالات میں مزدور طبقہ شدید ترین مسائل کا شکار ہے، جن کے حل کے لیے مضبوط، منظم اور ڈسپلن کی حامل یونین کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔ اس موقع پر این ایل ایف بہاولپور کے عہدیداروں نے تنظیم کو مزید متحرک کرنے اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا
