July 23, 2026

پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی رہنماؤں کا ریلوے اسٹیشن آمد پر پرتپاک استقبال

 پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی رہنماؤں کا ریلوے اسٹیشن آمد پر پرتپاک استقبال

اسلام آباد ( لیبرنیوز ویب ڈیسک)  پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے نو منتخب جنرل سیکرٹری سعد محمد چوہدری اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک مختار اعوان کی راولپنڈی ریلوے اسٹیشن آمد پر ریلوے ورکرز یونین کی جانب سے الشان استقبالیہ دیا گیا

اس موقع پر مزدور رہنماؤں کا پھولوں کے ہار پہنا کر اور نعرے بازی کے ساتھ شاندار اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اس استقبالیہ تقریب میں محض ریلوے یونین ہی نہیں بلکہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی متعدد اہم مزدور یونینز کی قیادت نے بڑی تعداد میں شرکت کی

شرکاء میں اٹک آئل ریفائنری، واسا، راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی پی ایچ اے، میونسپل کارپوریشن، ستھرا پنجاب اور او جی ڈی سی ایل یونین کی مرکزی و مقامی لیڈرشپ شامل تھی

تمام رہنماؤں نے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے جڑواں شہروں میں محنت کشوں کے حقوق کی جدوجہد کو متحد ہو کر آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp