پاکستانی تارکینِ وطن محنت کشوں کی حفاظت کے لیے آئی ایل او اور وفاقی حکومت کا نیا اقدام
کے پی ٹی ریفرنڈم 2026ء کی مہم تیز، متحدہ ورکرز فرنٹ کا اسسٹنٹ پیکج ملازمین سے اہم اجلاس
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک) کراچی پورٹ ٹرسٹ میں 30 جولائی 2026ء کو ہونے والے سی بی اے ریفرنڈم کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ اس سلسلے میں متحدہ ورکرز فرنٹ آف کے پی ٹی سی بی اےکے جنرل سیکریٹری مرزا نوید بیگ نے مرکزی عہدیداروں کے ہمراہ اسسٹنٹ پیکج کے مزدوروں سے ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد کیا۔
اجلاس کے دوران مرزا نوید بیگ اور دیگر رہنماؤن نے اسسٹنٹ پیکج ملازمین کی کنفرمیشن اور دیگر بنیادی جائز حقوق کے حصول کے لیے کی جانے والی گزشتہ برسوں کی جدوجہد اور کامیابیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی
ملازمین نے یونین کی مزدور دوست خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے 30 جولائی کو ہونے والے ریفرنڈم میں الیکشن نشان ‘اسٹار’ پر بھرپور اعتماد اور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کے اختتام پر باہمی اتحاد، یکجہتی اور کامیابی کے عزم کے ساتھ شرکاء کے لیے ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔
