پاکستانی تارکینِ وطن محنت کشوں کی حفاظت کے لیے آئی ایل او اور وفاقی حکومت کا نیا اقدام
شیخوپورہ میں ہوم بیسڈ خواتین کا شدید استحصال، 17 روپے اجرت ملنے کا انکشاف
شیخوپورہ ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) لیبر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام شیخوپورہ میں 22 ہوم بیسڈ خواتین ورکرز کے لیے ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کی پوشیدہ محنت اور انتہائی کم اجرت کے دل دہلا دینے والے حقائق سامنے آئے ہیں
سیشن کے دوران خواتین نے بتایا کہ 3 ہزار کی رنگز میں چین لگانے پر صرف 17 روپے، 80 جوتوں کے ڈبے بنانے پر 100 روپے، اور ایک قمیض کی کڑھائی پر محض 20 روپے دیے جاتے ہیں
سیشن کے دوران بتایا گیا کہ تین خواتین دو دن محنت کر کے 32 جوتے بناتی ہیں اور انہیں صرف 700 روپے ملتے ہیں۔ ایل ای ایف نے ان محنت کشوں کے سماجی تحفظ اور قانونی شناخت کا مطالبہ کیا ہے۔
