July 23, 2026

صنعتی علاقوں میں ایچ آئی وی اسکریننگ تیز، مثبت کیسز کی تعداد 130 تک پہنچ گئی

 صنعتی علاقوں میں ایچ آئی وی اسکریننگ تیز، مثبت کیسز کی تعداد 130 تک پہنچ گئی

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک)  سندھ حکومت نے کراچی کے صنعتی علاقوں میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسکریننگ کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے۔

سی ڈی سی ونگ نے ولیکا اسپتال اور اس کے قریبی علاقوں میں اب تک 10,500 سے زائد افراد کی اسکریننگ کی ہے، جس کے دوران 120 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔

متاثرین میں سے 81 افراد سوشل سیکیورٹی کارڈ ہولڈرز ہیں جبکہ باقی 39 غیر رجسٹرڈ افراد کا علاج بھی حکومت اپنے خرچے پر کرا رہی ہے۔ اس کے علاوہ، لانڈھی سوشل سیکیورٹی اسپتال میں کی گئی 2,000 افراد کی اسکریننگ میں بھی 10 افراد میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔ حکومت نے عزم ظاہر کیا ہے کہ متاثرین کی تعداد بڑھنے کے خوف سے اسکریننگ کا عمل کسی صورت نہیں روکا جائے گا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp