سندھ منیمم ویجز بورڈ کی جانب سے اجرتوں میں صرف 7.5 فیصد اضافہ مزدوروں کے ساتھ ناانصافی قرار
ولیکا و سیسی اسپتالوں پر عدم اعتماد، ایچ آئی وی متاثرہ بچے دیگر نجی و سرکاری اسپتالوں میں منتقل
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک) سوشل سیکیورٹی کے تحت چلنے والے سیسی اسپتالوں کی سنگین مجرمانہ غفلت اور ناقص طبی انتظامات کے باعث متاثرہ بچوں کے محنت کش اہلخانہ اور حکومت کا ان اداروں پر اعتماد مکمل طور پر اٹھ گیا ہے
اس بھیانک بحران کے بعد ولیکا اور سیسی اسپتالوں سے تمام ایچ آئی وی متاثرہ بچوں کو فوری طور پر ملک کے 5 دیگر متبادل اور معروف طبی اداروں میں منتقل کر دیا گیا ہے
ایڈ ز سے متاثرہ تمام معصوم بچوں کا علاج سیسی اسپتالوں کے بجائے آغا خان اسپتال، انڈس اسپتال اور ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز جیسے مقتدر اداروں میں جاری ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیسی اسپتالوں میں طبی پروٹوکولز کی سنگین خلاف ورزی اور ناقص مانیٹرنگ کے باعث بچوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق تھے
جس کے بعد یہ انتہائی قدم اٹھانا ناگزیر ہو گیا تھا۔ ان اسپتالوں میں اب ماہر معالجین کی نگرانی میں بچوں کو مفت اور معیاری علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
