اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
ولیکا اسپتال ایڈز اسکینڈل ، زمہ داروں کے خلاف مجرمانہ آیف آئی ار درج کرنے کا فیصلہ
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) سندھ کے وزیر محنت سعید غنی نے ولیکا اسپتال میں بچوں میں ایچ آئی وی منتقلی کے واقعے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے قصورواروں کو جیل بھیجنے کا اعلان کیا ہے
پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا کہ تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر کارروائی کرتے ہوئے اب تک اسپتال کے 37 ڈاکٹروں اور ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں
انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اس مجرمانہ غفلت میں ملوث افراد کو صرف نوکری سے برخاست نہیں کیا جائے گا بلکہ ان کے خلاف ایف آئی آرز درج کروا کر جیل بھیجا جائے گا
سعید غنی نے واضح کیا کہ وہ اپنے محکمے کے سربراہ ہونے کی حیثیت سے اس واقعے کی بالواسطہ ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی محتسب کی ہدایت پر کی گئی انکوائری کے بعد دو ایم ایس کو بھی ہٹایا جا چکا ہے اور اب کسی بھی ملوث شخص کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
