سندھ منیمم ویجز بورڈ کی جانب سے اجرتوں میں صرف 7.5 فیصد اضافہ مزدوروں کے ساتھ ناانصافی قرار
ورکرز ماڈل اسکول کورنگی کی طالبہ مائرہ نے صوبہ سندھ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) ورکرز ماڈل اسکول کورنگی کیمپس کی ہونہار طالبہ مائرہ بنت محمد جاوید نے سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے تحت منعقدہ ٹی ایس سی پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 2026ء میں شاندار کامیابی حاصل کر کے اپنے اسکول اور خاندان کا نام روشن کر دیا ہے
مائرہ نے ان امتحانات میں پورے صوبہ سندھ میں مجموعی طور پر تیسری پوزیشن اپنے نام کی ہے کمپیوٹر سائنس کی اس ہونہار طالبہ نے سالانہ امتحانات میں مجموعی طور پر 1350 نمبروں میں سے 1137 نمبر حاصل کیے اور شاندار اے ون گریڈ حاصل کر کے یہ سنگِ میل عبور کیا
اس غیر معمولی اور شاندار کامیابی پر ورکرز ماڈل اسکول کورنگی کیمپس کے چیف انسٹرکٹر علی وقاص شیخ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے طالبہ اور ان کے والدین کو دلی مبارکباد پیش کی
انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی اسکول انتظامیہ، میٹرک ٹیک کے محنتی اساتذہ اور ورکرز ویلفیئر بورڈ کی مسلسل سرپرستی اور بہترین تعلیمی ماحول کا نتیجہ ہے۔
