July 23, 2026

آٹو ٹیرف پر وزارتوں میں اختلافات برقرار، حتمی فیصلے کے لیے معاملہ وزیراعظم کو بھیجنے کا فیصلہ

 آٹو ٹیرف پر وزارتوں میں اختلافات برقرار، حتمی فیصلے کے لیے معاملہ وزیراعظم کو بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد( لیبر نیوز ویب ڈیسک) نئی آٹو موبائل پالیسی 2025-30 کے ٹیرف ڈھانچے پر وزارتِ تجارت اور وزارتِ صنعت و پیداوار کے مابین شدید اختلافات دور نہ ہو سکے۔ تعطل کے باعث وزیر توانائی کی سربراہی میں قائم وزارتی کمیٹی نے اب حتمی رہنمائی کے لیے معاملہ وزیراعظم کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، دونوں وزارتوں کے مابین اس بات پر اختلاف ہے کہ نیشنل ٹیرف پالیسی پر عمل کیا جائے یا آٹو انڈسٹری ڈویلپمنٹ پالیسی پر، کیونکہ دونوں کو بیک وقت نافذ کرنا ناممکن ہے۔

اس تاخیر سے ملک کو الیکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ ہب بنانے کا منصوبہ اور نیشنل ای وی پالیسی کے تحت 2030ء تک الیکٹرک گاڑیوں کا سیلز شیئر 30 فیصد تک بڑھانے کا ہدف بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ صنعتی حلقوں نے خبردار کیا ہے کہ پالیسی میں غیر یقینی صورتحال سے بی وائی ڈی اور نشاط موٹرز جیسی کمپنیوں کی سرمایہ کاری متاثر ہو سکتی ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp