اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ سندھ کی تنظیمی سرگرمیاں تیز، نئے عہدیداروں کا نوٹیفکیشن جاری
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ سندھ نے صوبے میں اپنی تنظیمی سرگرمیوں کو تیز کرتے ہوئے نئے عہدیداروں کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے
اس سلسلے میں لیبر ونگ سندھ کے صدر عبدالرحیم اعوان نے سینئر نائب صدر غلام باری اور کراچی ڈویژن کے صدر محبوب الٰہی کے ہمراہ سندھو ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ممتاز سندھو سے ملاقات کر کے تنظیمی ڈھانچے پر تفصیلی مشاورت گئی
ملاقات کے بعد جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چوہدری فہیم کو کورنگی زون ٹو کا صدر مقرر کیا گیا ہے خان سومرو کو زون ٹو کے نائب صدر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے توصیف مغل کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے جبکہ شارخ حسین خان کو میڈیا کوآرڈینیٹر کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔
اس موقع پر سرفراز اصغر چنہ، علی بھٹی، ریاض سندھو، ڈاکٹر شاہد، نور اسلام، دریا خان، زین العابدین اور احمد خان سمیت دیگر سرگرم کارکنان بھی موجود تھے، جنہوں نے نئے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی اور عزم ظاہر کیا کہ لیبر ونگ سندھ کے محنت کشوں کے حقوق کے لیے متحد ہو کر جدوجہد جاری رکھے گی۔
