اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
مزدور محاذِ عمل کا کراچی کی صنعتوں میں مزدوروں کی غیر قانونی برطرفیوں پر تشویش
کراچی ( لیبرنیوز ویب ڈیسک) مزدور محاذِ عمل کے نمائندے نے لانڈھی سوشل سیکیورٹی ہسپتال میں ایم این ٹیکسٹائل ملز، گل احمد ٹیکسٹائل ملز اور یونائیٹڈ ٹاولز کے متاثرہ مزدوروں سے ایک اہم ملاقات کی ہے اس ملاقات کے دوران محنت کشوں نے فیکٹری مالکان کی جانب سے مبینہ غیر قانونی برطرفیوں اور واجبات کی عدم ادائیگی پر شدید احتجاج کیا
متاثرہ مزدوروں نے شکایت درج کروائی کہ انہیں نوٹس پے، گریجویٹی، سالانہ بونس، پانچ فیصد واجبات اور رخصتوں کے پیسوں سمیت دیگر بنیادی قانونی مراعات سے محروم رکھا جا رہا ہے
مزدور محاذِ عمل نے ملازمین کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے تمام مسائل متعلقہ فورمز اور اداروں کے سامنے قانونی طریقے سے اٹھائے جائیں گے
تنظیم نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ صنعتی ادارے غیر قانونی برطرفیاں فوری طور پر روکیں اور محنت کشوں کے تمام واجبات بلا تاخیر ادا کر کے ان کے حقوق کا احترام یقینی بنائیں.
