اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
سندھ میں کم از کم اجرت پر مہران پروگریسیو ایمپلائیز فیڈریشن کے اعتراضات تیار
حیدر آباد ( لیبر نیوز وب ڈیسک) مہران پروگریسیو ایمپلائیز فیڈریشن سندھ نے سندھ کم از کم اجرت بورڈ کے 6 جولائی 2026ء کے عبوری گزٹ نوٹیفکیشن پر اپنے تحریری اعتراضات اور تجاویز تیار کر لیے ہیں
فیڈریشن کے صدر عبدالواحد شورو کے مطابق یہ اعتراضات مقررہ مدت کے اندر بورڈ میں جمع کرائے جائیں گے.
فیڈریشن کا مؤقف ہے کہ پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق جون 2026ء میں مہنگائی کی شرح 11.1 فیصد رہی، جبکہ کم از کم اجرت میں صرف 7.5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جو سراسر ناانصافی ہے
اس یکطرفہ فیصلے سے ہر مزدور کو ماہانہ 1,400 سے 1,900 روپے تک کا حقیقی مالی نقصان ہوگا. فیڈریشن نے مطالبہ کیا ہے کہ کم از کم اجرت میں اضافہ کم از کم 11.1 فیصد کیا جائے اسے سالانہ مہنگائی کی شرح سے منسلک کیا جائے، اور عمل درآمد کے لیے ضلعی مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں.
