اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
کے الیکٹرک ریفرنڈم، اسلم سموں کی صدارت میں پیپلز ورکرز یونین کا اجلاس
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) کراچی الیکٹرک (کے الیکٹرک) میں 18 جولائی 2026ء کو ہونے والے یونین ریفرنڈم کے سلسلے میں پیپلز لیبر بیورو اور پیپلز ورکرز یونین کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ہے. یونین کے مرکزی دفتر موسیٰ لائن، لیاری میں ہونے والے اس اجلاس کی صدارت پیپلز ورکرز یونین کے صدر اسلم سموں نے کی.
اجلاس میں انتخابی حکمتِ عملی اور ملازمین کو متحرک کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا. اس موقع پر صدر اسلم سموں، فتح محمد بابو، احسن زیدی اور وحید خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ کے الیکٹرک کے آئندہ ریفرنڈم میں پیپلز ورکرز یونین بھرپور اور تاریخی کامیابی حاصل کرے گی
انہوں نے کہا کہ ملازمین کے حقوق کا تحفظ صرف ان کی نمائندہ جماعت ہی کر سکتی ہے اور ورکرز کا جوش و خروش ان کی فتح کا ضامن ہے
