سندھ منیمم ویجز بورڈ کی جانب سے اجرتوں میں صرف 7.5 فیصد اضافہ مزدوروں کے ساتھ ناانصافی قرار
پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے اسکولوں میں تعلیمی نظام میں رکاوٹ بنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
لاہور( لیبر نیوز ویب ڈیسک) پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تعلیمی اداروں میں اصلاحات، نظم و ضبط اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے ایک بڑی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے
اس سلسلے میں ملازمین اور اساتذہ کی آواز بنتے ہوئے انتظامیہ نے سخت مؤقف اختیار کر لیا ہے، تاکہ محنت کشوں کے بچوں کو بہترین اور معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے جس کے وہ حقیقی مستحق ہیں۔
مزدور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں تعلیمی بگاڑ اور نصاب میں بہتری نہ لانے کے ذمہ دار وہ افسران ہیں جنہوں نے برسوں تنخواہیں تو لیں لیکن اداروں کے لیے کچھ نہیں کیا
خواتین اساتذہ، پرنسپلز، آیا، گارڈز اور دیگر عملے کو ناجائز تبادلوں اور ترقیاں روک کر ہراساں کیا گیا۔ چیئرمین اور سی ای او سے درخواست کے بعد اب مظلوم ملازمین سے شواہد طلب کر لیے گئے ہیں تاکہ کرپٹ افسران کو کٹہرے میں لا کر تعلیمی نظام درست کیا جا سکے آئیں! مل کر اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ایک مضبوط، بااعتماد اور معیاری تعلیمی نظام کی تعمیر کریں
