July 23, 2026

کاٹی میں گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کے اعزاز میں تقریب، صنعتی مسائل پر گفتگو

 کاٹی میں گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کے اعزاز میں تقریب، صنعتی مسائل پر گفتگو

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کاٹی کے دفتر میں گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کے اعزاز میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا

اجلاس کی قیادت کاٹی کے ڈپٹی پیٹرن ان چیف محمد زبیر چھایا، صدر محمد اکرام راجپوت اور نائب صدر سید محمد طلحہٰ علی نے کی، جبکہ کاٹی کے سینئر نائب صدر زاہد حمید اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے.

اس انٹرایکٹو سیشن میں صوبے میں صنعتی مسائل، سرمایہ کاری، انفراسٹرکچر کی ترقی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر تفصیلی گفتگو کی گئی. صنعت کاروں نے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں، جس پر گورنر سندھ نے پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا. تقریب کے اختتام پر گورنر سندھ کو کاٹی شیلڈ اور گلدستہ پیش کیا گیا.

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp