اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
ریکٹ پاکستان میں چار ملازمین کے بچوں کو تقرری کے خطوط جاری، لیبر یونین کے رہنماؤں کی شرکت
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ریکٹ پاکستان میں ایک باوقار تقریب کے دوران چار محنت کشوں کے بچوں کو ملازمت کے تقرری خطوط جاری کر دیے گئے
فیکٹری منیجر سعد سرور نے نئے بھرتی ہونے والے نوجوانوں معیز وسیم، عدیل مجاہد، نعیم کھوکھر اور سعود اعوان کو تقرری کے خطوط فراہم کیے
اس موقع پر پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے صدر مختار حسین اعوان اور ریکٹ پاکستان ورکرز یونین کے صدر اکرام اللہ جان بھی موجود تھے
فیکٹری منیجر سعد سرور نے نئے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ دیانت داری سے کمپنی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے
مختار حسین اعوان نے کہا کہ یونین نے ہمیشہ مذاکرات اور باہمی احترام کے ذریعے ورکرز کے حقوق کا دفاع کیا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو نصیحت کی کہ وہ والدین کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے پوری لگن اور نظم و ضبط سے کام کریں۔
