اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
تجارتی فروغ: پاکستان اور بنگلہ دیش کا غذائی تجارت کو آسان بنانے پر اتفاق
ڈھاکہ / اسلام آباد( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان اور بنگلہ دیش نے دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور عوامی سطح پر روابط مضبوط کرنے کے لیے غذائی اشیاء کی تجارت کو مزید آسان بنانے پر اتفاق کیا ہے
یہ اہم پیش رفت ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید احمد معروف اور بنگلہ دیش کے مشیرِ خوراک علی امام مجمدار کے درمیان ہونے والی ایک اعلیٰ سطح کی ملاقات میں سامنے آئی۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین بالخصوص خوراک اور زرعی مصنوعات کی درآمد و برآمد میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور تجارتی عمل کو تیز کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بنگلہ دیشی مشیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تاریخی روابط ہیں اور غذائی تجارت میں آسانی سے خطے میں خوراک کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی
پاکستانی ہائی کمشنر نے تجارتی حجم بڑھانے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
