اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
پاکستان اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازمین کا ڈائریکٹر ای او بی آئی کو خط، فارمولا پنشن کا مطالبہ
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان اسٹیل ملز کے سابق ملازمین نے ای او بی آئی پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بینر تلے ڈائریکٹر ای او بی آئی بن قاسم کراچی کے نام ایک کھلا خط جاری کیا ہے
ایپوا کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر اور سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر محمد سلیم اختر کی جانب سے جاری کردہ اس خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسٹیل ملز انتظامیہ نے جولائی 2013ء سے اکتوبر 2020ء تک کے تمام ای او بی آئی کنٹریبیوشن کے بقایاجات بمعہ سود و جرمانہ ادا کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اس کے باوجود آج بھی متعدد ریٹائرڈ ملازمین کو ان کا جائز حق اور مکمل سروس ریکارڈ کے مطابق فارمولا پنشن فراہم نہیں کی جا رہی
خط میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ رقم کی مکمل وصولی کے باوجود اس مخصوص عرصے کو پنشن کے حساب میں کیوں شامل نہیں کیا جا رہا
ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام متاثرہ ملازمین کے زیرِ التواء معاملات اور ارریرز قانون و انصاف کے مطابق فوری حل کیے جائیں۔
