October 29, 2026

ای او بی آئی پنشنرز کے لیے نئے اے ٹی ایم کارڈز کی تقسیم کا عمل شروع

 ای او بی آئی پنشنرز کے لیے نئے اے ٹی ایم کارڈز کی تقسیم کا عمل شروع

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن کے پنشنرز کے لیے بینک الفلاح نے نئے ڈیبٹ کارڈز کی فراہمی کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا ہے

ایمپلائز الائنس فار پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (ایپوا) کے چیئرمین اظفر شمیم کے مطابق بینک انتظامیہ سے مسلسل رابطوں کے بعد انہیں باضابطہ ای میل موصول ہوئی ہے جس میں کارڈز کی تیاری اور ترسیل شروع ہونے کی تصدیق کی گئی ہے

بینک الفلاح کے کارڈ پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ نے کام شروع کر دیا ہے اور متبادل یا نئے اکاؤنٹس کے کارڈز رواں ہفتے برانچوں میں پہنچ جائیں گے، جس سے ایک ہفتے یا دس دن میں تمام پنشنرز کو کارڈز مل جائیں گے

بینک انتظامیہ کے شجاع الرحمٰن خان نے واضح کیا کہ 2018ء میں متعارف کرائی گئی اوور دی کاؤنٹرکیش نکالنے کی سہولت سابق ریجنل ڈائریکٹر اسماء عزیز کی ہدایت پر ای او بی آئی نے ختم کی تھی، جس کی بحالی کے لیے بینک کی درخواست پر تاحال ای او بی آئی نے کوئی مثبت جواب نہیں دیا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp