July 24, 2026

پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نے گرانٹس کے لیے نیا آن لائن سسٹم متعارف کروا دیا

 پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نے گرانٹس کے لیے نیا آن لائن سسٹم متعارف کروا دیا

لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک)  پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نے رجسٹرڈ ورکرز کے لیے اپنا آن لائن سسٹم مزید آسان اور بہتر بنا دیا ہے جس کے تحت اب محنت کش گھر بیٹھے آسانی سے مختلف گرانٹس کے لیے اپلائی کر سکیں گے

نئے صارفین پیسی  رجسٹریشن کے بعد اپنے شناختی کارڈ، موبائل نمبر، ای میل اور او ٹی پی کے ذریعے نیا اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں، جبکہ پہلے سے رجسٹرڈ صارفین پرانے یوزرنیم سے لاگ اِن کر سکیں گے

رابطہ معلومات تبدیل ہونے کی صورت میں کے ذریعے ڈیٹا اپڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔ گرانٹ کی درخواست سے قبل پروفائل، اہل خانہ، ملازمت اور بینک اکاؤنٹ کی معلومات کی تکمیل لازمی ہے

اس جدید نظام کے ذریعے اب ورکرز ٹیلنٹ اسکالرشپ، شادی گرانٹ اور وفات گرانٹ کے لیے آن لائن اپلائی کر سکیں گے۔ انتظامیہ نے صارفین کو تمام دستاویزات درست اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp