July 24, 2026

مزدور ایکشن کمیٹی کی حبیب الدین جنیدی سے ملاقات، جہیز گرانٹ اور ایچ آئی وی متاثرہ بچوں کے معاوضے کا مطالبہ

 مزدور ایکشن کمیٹی کی حبیب الدین جنیدی سے ملاقات، جہیز گرانٹ اور ایچ آئی وی متاثرہ بچوں کے معاوضے کا مطالبہ

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک)  چیئرمین مزدور ایکشن کمیٹی سندھ ملک نیک زادہ سواتی، وائس چیئرمین انور سواتی اور اسلم آفریدی نے پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی سے تفصیلی ملاقات کی ہے

ملاقات میں محنت کشوں کو درپیش سنگین مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے سندھ ورکر ویلفیئر بورڈ میں رکے ہوئے جہیز و ڈیتھ گرانٹ کیسز اور ایجوکیشن سیس کے تحت بچوں کے تعلیمی فنڈز فوری ریلیز کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

مزدور رہنماؤں نے صنعتی اداروں میں 8 گھنٹے ڈیوٹی کے قانون پر عملدرآمد، کینٹین اور صاف پانی کی فراہمی سمیت کلثوم بائی ولیکا اسپتال میں علاج آسان بنانے کا مطالبہ کیا

انہوں نے زور دیا کہ ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کو بہترین علاج اور مناسب معاوضہ دیا جائے۔ حبیب الدین جنیدی نے تمام مطالبات پر وزیرِ لیبر سعید غنی اور متعلقہ حکام سے رابطہ کر کے مسائل جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp