July 24, 2026

عوامی ورکرز پارٹی کا مزدور ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی حمایت کا اعلان، تنخواہوں اور پنشن میں 100 فیصد اضافے کا مطالبہ

 عوامی ورکرز پارٹی کا مزدور ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی حمایت کا اعلان، تنخواہوں اور پنشن میں 100 فیصد اضافے کا مطالبہ

لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک)  عوامی ورکرز پارٹی مارکسسٹ نے واسا لاہور کے محنت کشوں کے جائز مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 100 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا ہے

 پارٹی کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری بیان کے مطابق رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کو میڈیکل اور رہائش کی بنیادی سہولیات فوراً فراہم کی جائیں

ترجمان نے مزدور ایکشن کمیٹی واسا لاہور کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ واسا ملازمین کے 50 فیصد الاؤنس کا وعدہ گزشتہ 8 ماہ سے پورا نہیں کیا گیا، جو کہ سراسر ظلم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مہنگائی کے اس دور میں محنت کشوں کے حقوق پر ڈاکہ برداشت نہیں کیا جائے گا

پارٹی نے انتباہ کیا کہ اگر الاؤنس فوری ادا نہ کیا گیا اور ملازمین دشمن پالیسیاں واپس نہ لی گئیں، تو وہ محنت کشوں کے ساتھ مل کر احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp