اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
ولیکا اسپتال میں چھوٹی مچھلیوں کا شکار کر کے اصل مجرموں کو بچانے کا ڈرامہ، سیسی ملازمین کا احتجاج
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) کلثوم بائی ولیکا اسپتال میں معصوم بچوں کے ایچ آئی وی سے متاثر ہونے کے لرزہ خیز واقعے پر سیسی ملازمین کی جانب سے شدید غصے اور احتجاج کا اظہار کیا گیا ہے
ملازمین کا کہنا ہے کہ اس ہولناک واقعے نے ادارے کی نیک نامی اور عزت کو منوں مٹی کے نیچے دفن کر دیا ہے، جس کی بنیادی ذمہ داری سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی بدترین انتظامی ناکامی اور افسران کی ناقص پالیسیوں پر عائد ہوتی ہے
ملازمین نے بیوروکریسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ اصل بڑی مچھلیوں کو بچانے کے لیے انکوائری کمیٹی کا ڈرامہ رچایا گیا اور 35 سے زائد چھوٹے گریڈ کے ملازمین کو قربانی کا بکرا بنا کر سولی چڑھا دیا گیا
انہوں نے صوبائی وزیرِ محنت سعید غنی، کمشنر سیسی اور گورننگ باڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس انکوائری کمیٹی کے فیصلے کی شفافیت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اور غیر جانبدار کمیٹی تشکیل دی جائے چھوٹے ملازمین کا معاشی قتل روکا جائے اور انسانی جانوں سے کھیلنے والے اصل مجرموں کو بے نقاب کیا جائے
