July 24, 2026

ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل کے وائی سی متعارف کروا دی، بائیو میٹرک کی شرط ختم

 ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل کے وائی سی متعارف کروا دی، بائیو میٹرک کی شرط ختم

اسلام آباد( لیبر نیوز ویب ڈیسک)  سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان  نے کیپٹل مارکیٹ اور انشورنس خدمات تک رسائی آسان بنانے کے لیے جدید ‘ڈیجیٹل کے وائی سی نظام متعارف کرا دیا ہے۔ ایس ای سی پی نے اینٹی منی لانڈرنگ ریگولیشنز 2020ء میں اہم ترامیم کر دی ہیں، جس کے تحت اب سرمایہ کاروں اور صارفین کی تصدیق بینک اکاؤنٹ کے آئی بی اے این  نمبر کے ذریعے کی جا سکے گی

نئے نظام کے تحت اسٹاک مارکیٹ میں نیا اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے بار بار بائیو میٹرک تصدیق اور کاغذی دستاویزات کی ضرورت ختم ہو گئی ہے۔ سیکیورٹیز بروکرز، انشورنس اور مضاربہ کمپنیاں آئی بین کے ذریعے تصدیق کریں گی،

جبکہ تمام ٹرانزیکشنز صرف صارف کے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے ہوں گی۔ چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو کے مطابق جدید ٹیکنالوجی اور چہرے کی شناخت فیشل ریکگنیشن سے سرمایہ کاری کو محفوظ اور شفاف بنایا جا رہا ہے، جبکہ نادرا کے بلاک شدہ شناختی کارڈز سے منسلک اکاؤنٹس فوری بلاک کیے جا سکیں گے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp