July 25, 2026

ولیکا ایڈز اسکینڈل ، ملی لیبر فیڈریشن کا وزیر محنت سندھ سعید غنی سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ

 ولیکا ایڈز اسکینڈل ، ملی لیبر فیڈریشن کا وزیر محنت سندھ سعید غنی سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک)  ملی لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر فیصل علی بلوچ نے وزیرِ محنت سندھ سعید غنی سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا ہے

تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرِ محنت کی جانب سے اپنے ہی محکمے میں کرپشن کا اعتراف کرنے کے بعد عہدے پر رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں بچتا

فیصل علی بلوچ نے سیسی کے زیرِ انتظام کلثوم بائی ولیکا اسپتال میں معصوم بچوں میں ایچ آئی وی پازیٹو کیسز کا تیزی سے پھیلنا محکمے کی مجرمانہ کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ولیکا اسپتال کا انتظام فوری طور پر ملی لیبر فیڈریشن کے حوالے کیا جائے تاکہ یہاں مزدروں کا بہتر علاج کیا جاسکے تا کہ مزید دو ارب روپے کی گرانٹ کو کرپشن کی نذر ہونے سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ تجویز منظور نہ ہونے پر مزدور اتحاد بھرپور احتجاج کرے گا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp