اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
صوبائی وزیر لیبر منشاء اللہ بٹ سے مزدور رہنماؤں کی ملاقات، مسائل حل کرنے کا مطالبہ
لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) پنجاب کے صوبائی وزیر برائے محنت و افرادی قوت محمد منشاء اللہ بٹ سے لیبر لیڈرز کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی، جس میں صوبے بھر کے محنت کشوں کو درپیش مختلف دیرینہ مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران صنعتی تعلقات کی بہتری، کم از کم اجرت کے قانون پر سختی سے عملدرآمد اور سوشل سیکیورٹی کی سہولیات تک مزدوروں کی آسان رسائی جیسے اہم امور زیرِ بحث آئے۔ صوبائی وزیر نے وفد کے مطالبات کو توجہ سے سنا اور یقین دلایا کہ حکومت پنجاب محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے
مزدور رہنماؤں نے اس مشاورتی عمل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے محنت کشوں کے حالاتِ کار میں نمایاں بہتری آئے گی۔
