July 25, 2026

محکمہ محنت اور مزدور رہنماؤں کا مشترکہ اجلاس، مزدور دشمن اقدامات پر مزدور رہنماوں کی تشویش

 محکمہ محنت اور مزدور رہنماؤں کا مشترکہ اجلاس، مزدور دشمن اقدامات پر مزدور رہنماوں کی تشویش

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی کی قیادت میں سیسی ہیڈ آفس نیپا چورنگی کراچی میں ایک ہنگامی مشاورتی اجلاس منعقد ہوا

جس میں سیکریٹری لیبر سندھ، ڈی جی لیبر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ مزدور رہنماؤں نے صوبے بلخصوص کراچی میں محنت کشوں کے حقوق اور کم از کم اجرت کی عدم ادائیگی کی گھمبیر صورتحال کو شدید مزدور دشمن قرار دیتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا

انہوں نے فرسودہ اور کرپٹ نظام میں مزدوروں کی بقا کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

اجلاس میں کلثوم بائی ولیکا اسپتال میں سامنے آنے والے ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کے کیسز پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور متاثرین کو بہترین علاج، مناسب معاوضہ دینے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا گیا

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp