July 24, 2026

محنت کشوں کے تحفظ کے لیے سخت قوانین کا مطالبہ

 محنت کشوں کے تحفظ کے لیے سخت قوانین کا مطالبہ

کوئٹہ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) محنت کشوں کی صحت اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لیے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن  کے زیرِ اہتمام ایک مقامی ہوٹل میں مشاورتی سیمینار منعقد ہوا، جس میں مزدور تنظیموں، مالکان اور حکومتی نمائندوں نے شرکت کی

سیمینار میں آئی ایل او کی پروگرام منیجر رابعہ رزاق، اوش پالیسی کنسلٹنٹ شہزاد بخاری اور پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری لالہ سلطان خان سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔

شرکاء نے زور دیا کہ اوش پالیسی کو کاغذی دستاویز کے بجائے عملی طور پر نافذ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مائنز لیبر فیڈریشن کے نمائندوں نے مشترکہ مؤقف اپنایا کہ کان کنی جیسے خطرناک شعبوں میں محنت کشوں کی جان کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

انہوں نے حفاظتی قوانین پر سختی سے عملدرآمد، معیاری آلات کی فراہمی، باقاعدہ معائنہ اور غفلت برتنے والے اداروں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp