July 24, 2026

سیسی کا نادہندہ ٹیکسٹائل کمپنی کے خلاف سخت ایکشن، 4 کروڑ 10 لاکھ روپے برآمد

 سیسی کا نادہندہ ٹیکسٹائل کمپنی کے خلاف سخت ایکشن، 4 کروڑ 10 لاکھ روپے برآمد

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن نے نادہندہ اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے لانڈھی ڈائریکٹوریٹ میں رجسٹرڈ ایک معروف ٹیکسٹائل کمپنی سے واجب الادا 41 ملین روپے کی ریکارڈ رقم مکمل طور پر وصول کر لی ہے

سیسی حکام نے لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کا مؤثر استعمال کرتے ہوئے نوٹس کی پوری رقم برآمد کی، جسے ادارے کی تاریخ میں بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ڈائریکٹر وسیم جمال اور ڈائریکٹر قطب الدین نے اس پیچیدہ قانونی عمل کو خوش اسلوبی سے سرانجام دیا

سیسی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ افسران کی قانونی استعداد میں اضافہ کر کے نادہندہ اداروں کی گرفت کا یہ نیا نظام اب سندھ بھر میں نافذ کیا جا رہا ہے تاکہ محنت کشوں کے فنڈز اور سماجی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp