اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی تشکیلِ نو کا عمل تیز، پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن سے نامزدگیاں طلب
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) محکمہ محنت حکومتِ سندھ کے زیرِ انتظام ورکرز ویلفیئر بورڈ کی تشکیلِ نو کے عمل کو حتمی شکل دینے کے لیے باقاعدہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے
بورڈ کے ایڈمنسٹریٹو آفیسر کی جانب سے پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کے صدر اور جنرل سیکریٹری کو ایک مکتوب ارسال کیا گیا ہے، جس میں بورڈ کے لیے چار مزدور نمائندوں کی نامزدگی کی درخواست کی گئی ہے۔
جاری کردہ سرکاری مراسلے کے مطابق، فیڈریشن سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے مجوزہ امیدواروں کے تفصیلی کوائف اور فیڈریشن کے حقیقی رکن ہونے کا دستاویزی ثبوت فراہم کریں
یہ تمام دستاویزات خط کی وصولی کے تین دن کے اندر جمع کرانا لازمی ہیں۔ مقررہ مدت میں جواب نہ دینے کی صورت میں یہ معاملہ حتمی احکامات کے لیے مجاز اتھارٹی کے سامنے پیش کر دیا جائے گا۔ اس خط کی نقول وزیر محنت اور سیکریٹری محنت سندھ کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔
