July 24, 2026

پاکستان مزدور کسان پارٹی کے چیئرمین کامریڈ افضل شاہ خاموش رہا، انقلابی نعروں سے تاریخی استقبال

 پاکستان مزدور کسان پارٹی کے چیئرمین کامریڈ افضل شاہ خاموش رہا، انقلابی نعروں سے تاریخی استقبال

چارسدہ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  پاکستان مزدور کسان پارٹی کے مرکزی چیئرمین کامریڈ افضل شاہ خاموش کی جیل سے رہائی کے بعد چارسدہ آمد پر ہزاروں کارکنوں، کسانوں اور محنت کشوں نے ان کا فقیدالمثال اور تاریخی استقبال کیا ہے

فاروق اعظم چوک پہنچنے پر صوبائی صدر عادل محمود اور مزدور یونین کے صدر مزمل شاہ نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور سرخ پرچم لہرا کر انقلابی نعرے لگائے۔

میڈیا اور بعد ازاں خاموش ہاؤس شکور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کامریڈ افضل شاہ خاموش نے کہا کہ ان کی رہائی عوامی جدوجہد، کارکنوں کی ثابت قدمی اور اتحاد کی فتح ہے

انہوں نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر تمام سیاسی جماعتوں، وکلاء، صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پارٹی مزدوروں، کسانوں کے حقوق اور سماجی انصاف کے لیے جبر و استحصال کے خلاف اپنی سیاسی جدوجہد پہلے سے زیادہ قوت کے ساتھ جاری رکھے گی۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp