July 25, 2026

پریم یونین کا ریلوے شیڈ ملازمین کے خلاف پروپیگنڈے پر شدید احتجاج

 پریم یونین کا ریلوے شیڈ ملازمین کے خلاف پروپیگنڈے پر شدید احتجاج

لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) پاکستان ریلوے پریم یونین سی بی اے اوپن لائن نے شیڈوں کے مزدوروں کے خلاف کیے جانے والے غلط پروپیگنڈے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ذاتی مفادات حاصل کرنے کی ناکام کوشش قرار دیا ہے۔ یونین رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کچھ عناصر بوکھلاہٹ میں ریلوے ملازمین کو آپس میں لڑوانا چاہتے ہیں۔

حقائق واضح کرتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ ملک بھر کے شیڈوں کی سنیارٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور ڈویژن کی سنیارٹی یکجا کی گئی، جس کے بعد تاریخ کی ریکارڈ اور میرٹ پر ترقیاں ہوئیں

ماضی کے برعکس، اب پروموشن کے نام پر پیسے بٹورنے کا نظام ختم ہو چکا ہے۔ پریم یونین نے اسسٹنٹ ڈرائیور کی اسامیوں کے لیے معاون کے ساتھ ساتھ سیمی سکلڈ اور سکلڈ ورکرز کا کوٹہ بھی مختص کروا دیا ہے۔

 انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ شیخ محمد انور کی قیادت میں جلد اپ گریڈیشن کا مطالبہ بھی منظور کروایا جائے گا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp