July 23, 2026

کے پی ٹی ریفرنڈم 2026، متحدہ ورکرز فرنٹ (سی بی اے) کا انتخابی مہم تیز کرنے کا اعلان

 کے پی ٹی ریفرنڈم 2026، متحدہ ورکرز فرنٹ (سی بی اے) کا انتخابی مہم تیز کرنے کا اعلان

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک)  کراچی پورٹ ٹرسٹ کے پی ٹی میں آئندہ ہونے والے ریفرنڈم 2026 کے سلسلے میں متحدہ ورکرز فرنٹ (سی بی اے) کے مرکزی ذمہ داران کا زونل عہدیداروں کے ساتھ ایک انتہائی اہم اور مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ہے۔ اجلاس میں ریفرنڈم کی تیاریوں، کارکردگی اور انتخابی حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سی بی اے کے تمام اتحادیوں کی جانب سے مختلف اہم اور ٹھوس تجاویز پیش کی گئیں، جن پر تفصیلی غور کے بعد آئندہ کے لائحۂ عمل کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے پر مکمل اتفاق کیا گیا

مرکزی قیادت نے تمام زونل ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ مکمل اتحاد، نظم و ضبط اور بھرپور محنت کے ساتھ میدانِ عمل میں متحرک رہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ریفرنڈم 2026 میں مزدوروں کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی جائے گی اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ اسٹارکے نشان پر ووٹ دیں۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp