اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
ایف ایف سی مزدوروں کے حقوق مانگنے پر پولیس گردی، مہران لیبر فیڈریشن کا شدید احتجاج اور مذمت
میرپور ماتھیلو( لیبر نیوز ویب ڈیسک) میرپور ماتھیلو میں فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے مزدوروں کے خلاف پولیس کارروائی اور رہنماؤں کی گرفتاری پر مزدور تنظیموں کی جانب سے شدید ردعمل اور غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے
مزدور رہنماؤں نے پولیس گردی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے محنت کشوں کے ساتھ ہر موڑ پر کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
مزدور رہنماؤں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ یہ کہاں کا قانون ہے کہ اگر کوئی غریب محنت کش اپنے جائز اور قانونی حق یعنی حکومت کی مقرر کردہ کم از کم اجرت کا مطالبہ کرے، تو اسے پولیس کے ذریعے اغوا اور گرفتار کروا دیا جائے؟ انہوں نے اس عمل کو سراسر ظلم اور قانون کی دھجیاں اڑانے کے مترادف قرار دیا اور گرفتار کارکناں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
