اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
ایف ایف سی انتظامیہ مزدوروں کے مسائل مذاکرات سے حل کرے، وطن دوست مزدور فیڈریشن کا مطالبہ
میرپور ماتھیلو ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) وطن دوست مزدور فیڈریشن کے مرکزی صدر سید رحمت علی شاہ نے فوجی فرٹیلائزر کمپنی میرپور ماتھیلو کی انتظامیہ اور محنت کشوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزدوروں کے جائز مطالبات فوری تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے
انہوں نے واضح کیا کہ کمپنی انتظامیہ کو ہٹ دھرمی چھوڑ کر تمام تصفیہ طلب مسائل قانون کی روشنی میں بامقصد مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہئیں۔
سید رحمت علی شاہ نے ایف ایف سی انتظامیہ کی ایما پر پرامن احتجاج کرنے والے مزدور رہنماؤں کی حالیہ گرفتاریوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے
انہوں نے کہا کہ احتجاج محنت کشوں کا آئینی حق ہے، جسے اوچھے ہتھکنڈوں اور ریاستی طاقت سے دبایا نہیں جا سکتا انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے اور مزدوروں کو ان کا حق دے کر صنعتی امن قائم کیا جائے۔
