July 23, 2026

فیصل آباد میں صنعتی پہیہ جام ہونے کا خطرہ 90 فیصد پاور لوم فیکٹریاں اچانک بند

 فیصل آباد میں صنعتی پہیہ جام ہونے کا خطرہ 90 فیصد پاور لوم فیکٹریاں اچانک بند

فیصل آباد( لیبر نیوز ویب ڈیسک) پاکستان کے مانچسٹر کہلانے والے صنعتی شہر فیصل آباد میں ٹیکسٹائل پاور لوم فیکٹریاں اچانک 90 فیصد تک مکمل طور پر بند کر دی گئی ہیں۔ اس اچانک بندش نے صنعتی حلقوں اور لاکھوں مزدوروں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے

پاکستان لیبر قومی موومنٹ کے چیئرمین اور حقوقِ خلق پارٹی پنجاب کے صدر بابا لطیف انصاری نے اس ہنگامی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ فیکٹری مالکان نے شدید بحران کے باعث مختلف فیصلے کیے ہیں۔

کچھ مالکان نے فیکٹریوں کو لگاتار تین دن کے لیے تالے لگا دیے ہیں، جبکہ بعض فیکٹریوں میں کام کے اوقات کار کو شدید کم کر کے محض چھ چھ گھنٹے کی شفٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے

اس ہنگامی اقدام سے شہر کا صنعتی پہیہ جام ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے اور لاکھوں دیہاڑی دار مزدوروں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp