July 25, 2026

لیبر قومی موومنٹ کی کاوشوں سے فیکٹری مزدور کو بقایا جات اور گریجویٹی کی ادائیگی

 لیبر قومی موومنٹ کی کاوشوں سے فیکٹری مزدور کو بقایا جات اور گریجویٹی کی ادائیگی

فیصل آباد( لیبر نیوز ویب ڈیسک)  سمال اسٹیٹ کی ایک فیکٹری کے ورکر کی شکایت پر لیبر قومی موومنٹ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے لیبر ڈیپارٹمنٹ میں باقاعدہ درخواست درج کروائی۔ اس درخواست پر رانا عمران اور لیبر آفیسر نے مشترکہ طور پر کارروائی کا آغاز کیا اور فیکٹری مالک کو قانون کا پابند بناتے ہوئے ورکر کے تمام واجبات ادا کرنے پر مجبور کیا۔

لیبر ڈیپارٹمنٹ اور یونین کے دباؤ کے باعث فیکٹری انتظامیہ نے فوری طور پر متاثرہ ورکر کے تمام بقایا جات اور گریجویٹی کی رقم ادا کر دی۔

اپنا قانونی حق اور محنت کی کمائی ملنے پر فیکٹری ورکر نے لیبر قومی موومنٹ کے سیکٹر صدر رانا عمران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور انہیں ڈھیروں دعائیں دیں۔ اس موقع پر رانا عمران نے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مزدوروں کے حقوق کے لیے ہمیشہ صفِ اول میں کھڑے رہیں گے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp