July 24, 2026

میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے 250 ریٹائرڈ محنت کشوں کو 38 کروڑ روپے کے چیکس جاری

 میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے 250 ریٹائرڈ محنت کشوں کو 38 کروڑ روپے کے چیکس جاری

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک)  میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کی طویل جدوجہد اور انتھک کوششیں رنگ لے آئیں، جس کے نتیجے میں سال 2019ء کے جون سے ستمبر کے دوران ریٹائر ہونے والے ملازمین اور فیملی پینشنرز کے واجبات کی ادائیگی کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے

الائنس کی بھرپور مہم کے بعد بلدیاتی محکمے کے 250 پینشنرز کے لیے مجموعی طور پر 38 کروڑ روپے کے بقایا جات منظور کر لیے گئے ہیں۔

میونسپل ورکرز الائنس کے صدر سید ذوالفقار شاہ  کی موجودگی میں مستحق ریٹائرڈ ملازمین اور بیواؤں میں پینشن اور گریجویٹی کے چیکس باقاعدہ طور پر تقسیم کر دیے گئے ہیں

اس موقع پر یونین عہدیداران کا کہنا تھا کہ ملازمین کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور طویل عرصے سے رکے ہوئے واجبات کی یہ بڑی کامیابی مزدور اتحاد کا نتیجہ ہے۔ پینشنرز نے چیکس وصول کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور الائنس کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp