July 24, 2026

انڈس موٹر کمپنی کا ملازمین کے لیے روڈ سیفٹی اقدام، ہیلمٹس کی تقسیم اور لرنر لائسنس کی سہولت فراہم

 انڈس موٹر کمپنی کا ملازمین کے لیے روڈ سیفٹی اقدام، ہیلمٹس کی تقسیم اور لرنر لائسنس کی سہولت فراہم

کراچی ( لیبرنیوز ویب ڈیسک )  انڈس موٹر کمپنی  نے اپنے ملازمین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے روڈ سیفٹی کے ایک جامع معلوماتی و عملی اقدام کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت ملازمین میں موٹر سائیکل ہیلمٹس تقسیم کیے گئے اور فیکٹری میں ہی ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت فراہم کی گئی۔

اس مہم کے دوران کمپنی نے ٹریفک پولیس کے خصوصی تعاون سے اپنے ہیڈ آفس میں ہی لرنر ڈرائیونگ لائسنس کا کاؤنٹر قائم کیا، جہاں کمپنی ملازمین کو 275 لرنر لائسنس جاری کیے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ، ڈرائیونگ لائسنس کے حامل 300 ملازمین میں مفت ہیلمٹس بھی تقسیم کیے گئے

انڈس موٹر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر  علی اصغر جمالی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلمٹ کے لازمی استعمال، قانونی ڈرائیونگ کے فروغ اور سرکاری اداروں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے وہ پاکستان کی سڑکوں پر ایک محفوظ سفری ثقافت قائم کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp