اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
ایف پی سی سی آئی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، ملک میں سستی واٹر ٹرانسپورٹ شروع کرنے کی تجویز
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ہیڈ آفس میں ان لینڈ واٹر مینجمنٹ اور بزنس کے مواقع پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا
اجلاس کی قیادت صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ، یو بی جی کے پیٹرن ان چیف ایس ایم تنویر اور سینیئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے کی۔ اجلاس میں واٹر ایکسپرٹ کموڈور نعیم سرفراز نے تفصیلی پریزینٹیشن دی۔
صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ اٹک سے کراچی تک اندرونِ ملک واٹر ٹرانسپورٹ شروع کر کے معاشی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں
ایس ایم تنویر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں روڈ ٹرانسپورٹ کی لاگت 11 روپے فی یونٹ تک پہنچ چکی ہے، جبکہ واٹر ٹرانسپورٹ کی لاگت سڑک کے مقابلے میں 10 گنا اور ٹرین سے 3 گنا کم ہے۔
ثاقب فیاض مگوں اور عبدالمہیمن خان نے کہا کہ بنگلہ دیش کی طرز پر اس نظام کو اپنا کر کاروباری لاگت کو واضح طور پر کم کیا جا سکتا ہے
