July 24, 2026

ولیکا اسپتال سے متاثرہ مزدوروں کے بچوں کو اسکولوں سے نکالے جانے کا انکشاف

 ولیکا اسپتال سے متاثرہ مزدوروں کے بچوں کو اسکولوں سے نکالے جانے کا انکشاف

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک)  ولیکا اسپتال میں غفلت کے باعث ایچ آئی وی  کا شکار ہونے والے مزدوروں کے معصوم بچوں کو اب اسکولوں، مدرسوں اور ٹیوشن سینٹرز سے نکالے جانے کے سنگین چیلنج کا سامنا ہے۔

لیبر رائٹس کمیشن آف پاکستان نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے سراسر ناانصافی پالیسی قرار دیا ہے

لیبر رائٹس کمیشن آف پاکستان کے سیکریٹری عبد القیوم نے واضح کیا کہ سندھ حکومت کے قوانین بیمار بچوں کو تعلیمی اداروں سے نکالے جانے کے خلاف مکمل تحفظ فراہم کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ بچوں کو ایچ آئی وی مثبت ہونے کی بنیاد پر تعلیم کے بنیادی حق سے محروم کیا گیا ہو

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے اسکولوں کا سخت احتساب کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، متاثرہ بچوں کو فوری طور پر تعلیمی اداروں میں بحال کر کے ان کی کونسلنگ کی جائے اور پورے اسکول سسٹم کو ان بچوں کی ضروریات کے حوالے سے حساس بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp