اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
سیسی کا ایچ آئی وی متاثرہ بچوں کے لیے 2 ارب روپے کا اینڈومنٹ فنڈ قائم، سیسی کے 37 ملازمین معطل
کراچی( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کی گورننگ باڈی نے ولیکا ہسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کے علاج معالجے اور فلاح کے لیے فوری طور پر 2 ارب روپے کا اینڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے
یہ فیصلہ صوبائی وزیر محنت و چیئرمین سیسی سعید غنی کی زیرِ صدارت منعقدہ بجٹ اجلاس میں کیا گیا، جس میں سیکریٹری محنت ساجد جمال ابڑو، کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو، اور ارکان محمد خان ابڑو، زہرہ خان و دیگر اعلی افسران نے شرکت کی
اجلاس میں محتسب اعلیٰ کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں غفلت کے مرتکب 37 ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی معطلی اور شوکاز نوٹسز کی توثیق کی گئی۔ سعید غنی نے واضح کیا کہ اکتوبر 2025 میں پہلی خبر ملتے ہی انکوائری شروع کرائی گئی تھی، اور اسکریننگ کے بعد اب تک 78 بچوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہو چکی ہے
انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ذمہ دار افسران کو کسی صورت رعایت نہیں ملے گی اور متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ دوسری جانب، تحفظات کے باعث سیسی کا مالیاتی بجٹ اجلاس 17 جولائی تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔
