ای او بی آئی کے سابق ترجمان اسرار ایوبی اسپتال میں زیرِ علاج، مزدور تنظیموں کی صحتیابی کی دعائیں
محکمہ سوشل ویلفیئر بلوچستان کی کمیٹی تشکیل، مزدور رہنما عبدالغفار جمالی اور آصف شاہ ممبر منتخب
کوئٹہ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) محکمہ سوشل ویلفیئر بلوچستان کی پراونشل اسٹیئرنگ کمیٹی برائے بزنس اینڈ ہیومن رائٹس میں ایگریکلچر ایمپلائز یونین کے صوبائی صدر عبدالغفار جمالی اور پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے وائس پریذیڈنٹ سید محمد آصف شاہ کو بطور ممبر شامل کر لیا گیا ہے۔
کامیابی پر آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے صدر لالہ سلطان خان اور سیکریٹری جنرل عبدالستار نے نو منتخب اراکین کو باقاعدہ نوٹیفکیشن پیش کیے اور صوبے کے محنت کشوں کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔
کمیٹی میں شمولیت پر آل پاکستان لیبر فیڈریشن بلوچستان کے صوبائی صدر شاہ علی بگٹی، منظور بلوچ، شاہنواز زہری، نیاز جاموٹ، سرینا ہوٹل لیبر یونین کے صدر عجب خان، عبدالعلیم خان، نصیب اللہ اور عبدالستار ترین سمیت دیگر رہنماؤں نے دونوں اراکین کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
مزدور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ شمولیت ایگریکلچر ایمپلائز یونین اور اے پی ایل ایف کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔
