ای او بی آئی کے سابق ترجمان اسرار ایوبی اسپتال میں زیرِ علاج، مزدور تنظیموں کی صحتیابی کی دعائیں
ای او بی آئی اور پورٹ قاسم کے ملازمین کے مسائل پر نیشنل ڈاک ورکرز یونین کی نیشنل لیبر فیڈریشن سے اہم ملاقات
کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک) نیشنل ڈاک ورکرز یونین پورٹ قاسم کے وفد نے کراچی میں نیشنل لیبر فیڈریشن کے صدر خالد خان سے ان کے دفتر میں ایک اہم ملاقات کی، جس میں ادارے کے انتظامی امور اور ملازمین کو درپیش دیرینہ مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کرنے والے وفد میں نیشنل ڈاک ورکرز یونین کے جنرل سیکریٹری نور شاہ اعوان، نائب صدر مکمل شاہ، سینئر نائب صدر باچا خان اور آفس سیکریٹری شیر زمان شامل تھے۔ اس موقع پر رہنماؤں نے پورٹ قاسم کے ورکرز کو درپیش مختلف چیلنجز بالخصوص ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن کے حوالے سے ملازمین کو پیش آنے والی شدید مشکلات سے آگاہ کیا۔
این ایل ایف کراچی کے صدر خالد خان نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ محنت کشوں کے حقوق اور ای او بی آئی کے معاملات کو ہر سطح پر اٹھائیں گے تاکہ مزدوروں کے جائز مطالبات اور پینشن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو سکیں۔
