September 7, 2026

ذوالفقار علی بھٹو جونیئرکا ولیکا ہسپتال کا دورہ، ایچ آئی وی متاثرہ بچوں کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار

 ذوالفقار علی بھٹو جونیئرکا ولیکا ہسپتال کا دورہ، ایچ آئی وی متاثرہ بچوں کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار

کراچی( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے رہنماء ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے ولیکا ہسپتال کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز، طبی عملے، مقامی شہریوں اور دیگر مزدور رہنماؤں سے تفصیلی ملاقاتیں کیں۔

اس دورے کے دوران ہسپتال کو درپیش انتظامی مسائل، عوام کو علاج معالجے کی فراہمی میں پیش آنے والی مشکلات اور خاص طور پر مزدور طبقے کے ہیلتھ ایشوز پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر ہسپتال میں زیرِ علاج ایچ آئی وی  سے متاثرہ بچوں کی صورتحال بھی زیرِ بحث آئی، جس پر مزدور رہنما نے گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ متاثرہ بچوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات سمیت ضروری ادویات فراہم کرنا حکومت اور متعلقہ اداروں کی اولین ذمہ داری ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ صحت ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور غربت یا محرومی کی وجہ سے کسی بھی بچے کو علاج سے محروم نہیں رکھا جانا چاہیے۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp