July 23, 2026

صنعتی بجلی کے نرخوں میں اوور چارجنگ کا انکشاف، کاٹی کا ٹیرف 9 سینٹ کرنے کا مطالبہ

 صنعتی بجلی کے نرخوں میں اوور چارجنگ کا انکشاف، کاٹی کا ٹیرف 9 سینٹ کرنے کا مطالبہ

کراچی( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹیرد ڈیسک )  کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر محمد اکرام راجپوت نے وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے مطالبہ کیا ہے کہ صنعتی بجلی کے بی تھری (B3) اور بی فور (B4) ٹیرف میں موجود اوور چارجنگ کو فوری درست کرنے کے لیے نیپرا کو ہدایات جاری کی جائیں

 انہوں نے کہا کہ نیپرا کے کاسٹ آف سروس اصول کے برعکس زیادہ وولٹیج لینے والے ان صارفین سے اصل لاگت سے زیادہ وصولیاں کی جا رہی ہیں، جس سے صنعتوں پر سالانہ 55 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔

اکرام راجپوت نے واضح کیا کہ بی تھری اور بی فور کیٹیگریز محض 1.2 فیصد صنعتی صارفین پر مشتمل ہیں لیکن یہ مجموعی صنعتی بجلی کا 59.3 فیصد استعمال کرتی ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ 3.23 روپے فی یونٹ پی ایچ ایل سرچارج نے صنعتوں کو مزید بحران میں دھکیل دیا ہے۔ مالی سال 2025-26 میں ملکی درآمدات 69.6 ارب ڈالر اور تجارتی خسارہ 39.47 ارب ڈالر تک پہنچنے کے باعث مقامی صنعت کو بچانا ناگزیر ہو چکا ہے۔

صدر کاٹی نے اپیل کی کہ کسی نئی سبسڈی کے بغیر ٹیرف اصلاحات کی جائیں اور برآمدی صنعت کو علاقائی سطح پر مسابقتی بنانے کے لیے بجلی کے نرخ فوری طور پر 9 امریکی سینٹ فی یونٹ سے کم کیے جائیں۔

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp