July 25, 2026

سرجیکل انڈسٹریز کے محنت کشوں کے تحفظ کا معاملہ، لیبر ڈائریکٹوریٹ سے غفلت ختم کرنے کا مطالبہ

 سرجیکل انڈسٹریز کے محنت کشوں کے تحفظ کا معاملہ، لیبر ڈائریکٹوریٹ سے غفلت ختم کرنے کا مطالبہ

سیالکوٹ ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  سیالکوٹ کی مشہور سرجیکل انڈسٹریز میں کام کرنے والے لاکھوں ورکرز کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مزدور تنظیموں نے ڈائریکٹوریٹ آف لیبر سیالکوٹ سے فوری اور سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

 رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کارخانوں میں ہیلتھ اینڈ سیفٹی اوکیوپیشنل سیفٹی کے قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔

مزدور نمائندوں کے مطابق، سرجیکل آلات کی تیاری کے دوران دھاتی گرد، تیزاب، اور خطرناک کیمیکلز کے استعمال سے مزدور پھیپھڑوں، جلد اور بینائی کے موذی امراض کا شکار ہو رہے ہیں

انہوں نے مطالبہ کیا کہ لیبر ڈائریکٹوریٹ اپنی غفلت ختم کرے، فیکٹریوں کا باقاعدگی سے معائنہ کرے، اور مالکان کو ورکرز کے لیے حفاظتی کٹس، ماسک اور بہتر ماحول فراہم کرنے کا پابند بنائے

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp