July 25, 2026

وزیرِ محنت پنجاب مزدوروں کی کم از کم اجرت بڑھوانے میں ناکام، مزدور تنظیموں کا احتجاج

 وزیرِ محنت پنجاب مزدوروں کی کم از کم اجرت بڑھوانے میں ناکام، مزدور تنظیموں کا احتجاج

لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  پنجاب بھر کے مزدور رہنماؤں اور محنت کشوں نے کم از کم اجرت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر صوبائی وزیرِ محنت اور حکومتِ پنجاب کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان کے رویے کو مزدور دشمن قرار دیا ہے

مزدور تنظیموں کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ہوشربا مہنگائی کے باعث غریب کا جینا محال ہو چکا ہے، لیکن وزیرِ محنت پنجاب مزدوروں کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے اجرت 43,000 روپے کرنے کی سفارش کی ہے اور دیگر صوبوں میں یہ 45,000 روپے تک پہنچ چکی ہے، مگر پنجاب میں تاحال غریب محنت کش صرف 40,000 روپے پر گزارا کرنے پر مجبور ہے

مزدور رہنماؤں نے وزیرِ محنت کو وارننگ دی ہے کہ اگر اجرتوں میں اضافے کا حتمی نوٹیفکیشن فوری جاری نہ کیا گیا تو صوبہ بھر میں شدید احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی

image_printخبریں پرنٹ کریں
0 Shares

مزید خبریں

WhatsApp