اقوامِ متحدہ سے تارکینِ وطن محنت کشوں کے لیے یونین سازی کے حقوق تسلیم کرنے کا مطالبہ
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا ورکرز ویلفیئر فنڈ کے آڈٹ کا حکم، ہاؤسنگ الاٹمنٹ پر جوابطلبی
اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سید رفیع اللہ کی صدارت میں قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل کا اجلاس ہوا، جس میں ورکرز ویلفیئر فنڈ کے مالیاتی آڈٹ کا حکم دیتے ہوئے ہاؤسنگ الاٹمنٹس میں شفافیت اور احتساب کا مطالبہ کیا گیا ہے
زرائع کے مطابق کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیوولوشن کا معاملہ تاحال حل طلب ہے اور ڈبلیو ڈبلیو ایف مد میں جمع شدہ تقریباً 350 ارب روپے اس وقت فنانس ڈویژن کے پاس موجود ہیں۔
کمیٹی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فنڈز کو منافع بخش بینک اکاؤنٹس میں رکھنے کی سفارش کی تاکہ یہ رقم صرف مزدوروں کی فلاح پر خرچ ہو سکے۔
اس کے علاوہ زون 5 لیبر ہاؤسنگ پروجیکٹ میں بغیر منظور شدہ پالیسی کے گھروں کی متنازع الاٹمنٹ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران کا تعین کرنے اور جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔
کمیٹی نے اگلے اجلاس میں سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ کو بھی طلب کر لیا ہے
