کپاس کی پکار موبائل ایپ پنجاب اور سندھ کی زرعی مزدور یونینز کا تاریخی انقلاب
لیبر کالونی کا ترقیاتی کام آخری مراحل میں داخل، جلد قرعہ اندازی اور الاٹمنٹ کا اعلان

جھنگ ( لیبرنیوز ویب ڈیسک ) پنجاب کے شہر جھنگ میں محنت کشوں کے لیے قائم کی جانے والی جھنگ لیبر کالونی کا ترقیاتی اور تعمیراتی کام کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے
جس کے بعد اب مستحق مزدوروں میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لیے جلد ہی قرعہ اندازی کا آغاز کیا جائے گا۔ لیبر کالونی میں سڑکوں کی پختگی، لین مارکنگ اور دیگر بنیادی انفراسٹرکچر کا کام مکمل ہو چکا ہے۔
اس رہائشی منصوبے کا بنیادی مقصد غریب محنت کشوں اور مزدور طبقے کو چھت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
کالونی میں جدید طرز پر وسیع سڑکیں اور سائن بورڈز جیسے انتظامات مکمل ہیں۔ مقامی شہریوں نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ الاٹمنٹ کا عمل مکمل طور پر شفاف رکھا جائے گا تاکہ حقیقی مستحقین کو ان کا حق مل سکے
